سوشل میڈیا ایک دھوکا ہے، انعم تنویر

سوشل میڈیا ایک دھوکا ہے، انعم تنویر 111

ٹیلی ویژن ڈراموں کی معروف اداکارہ انعم تنویر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ایک دھوکا ہے، فالورز، لائیکس اور کمنٹس خریدے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈراموں کے منجھے ہوئے اداکار فیصل قریشی کے مقابلے میں کوئی بھی نئی لڑکی کے لاکھوں اور کروڑوں فالوورز ہوتے ہیں، فیصل قریشی نے شو بز انڈسٹری کو 50 سال دیئے ہیں، انہوں نے بہت زبردست کیریئر گزارا ہے، در حقیقت سوشل میڈیا پر زیادہ تر وہ فنکار نظر آتے ہیں جن کو ڈراموں اور فلموں میں کام نہیں ملتا، وہ سوشل میڈیا اسٹار بن جاتے ہیں۔

فیشن اور درجنوں ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرنے والی پڑھی لکھی ادکارہ انعم تنویر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ فنکار تخلیقی ذہن کا مالک ہوتا ہے، کورونا وائرس نے اسے پنجرے میں بند کر دیا ہے، مجھے کوروناوائرس کی وجہ سے چند فوائد حاصل ہوئے، میں نے گزشتہ تین چار سال ڈراموں کی شوٹنگ میں بہت مصروف گزارے، گھر پر صرف سونے کے لیے آتی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے وزن پر توجہ دی اور کافی حد تک کم کیا ہے، مجھے لگتا ہے میں اب بھی بہت موٹی ہوں اس لیے گھر میں لاک ڈاؤن کے دوران کمرہ بند کرکے خوب رقص کرتی ہوں، مجھے اداکارہ نور کا ڈانس اچھا لگتا ہے اور میں مادھوری ڈکشٹ کی بہت بڑی فین ہوں، ان جیسا ڈانس کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

ایم بی اے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد شوبز کی طرف کس طرح آنا ہوا؟ اس سوال کے جواب میں انعم تنویر نے بتایا کہ میرے والدین بھی مجھ سے یہ سوال کرتے ہیں کہ اداکارہ بننا تھا تو اعلیٰ تعلیم کیوں حاصل کی، میں نے ابتدا میں ملازمت بھی کی، ایک یونیورسٹی میں پڑھایا بھی لیکن مجھے بچپن سے اداکاری کا جنون تھا اس لیے والدین کی مرضی کے خلاف شوبز جوائن کیا۔

آپ نے اب تک کوئی فلم سائن نہیں کی، اس کی کیا وجہ ہے؟

اس سوال کے جواب میں اداکارہ انعم تنویر نے کہا کہ مجھے اب تک کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے، نامور ہدایت کار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف نے فلم چھلاوا میں مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی۔

انعم تنویر کا بتانا تھا کہ میں ایسے کردار قبول نہیں کرتی جس میں اداکاری کا مارجن کم ہو، ایکشن فلم میں کام کرنے کی خواہش ہے، فلموں میں آئٹم نمبر پر فارمنس کو معیوب نہیں سمجھتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں