کراچی (محمد ناصر) دُنیا کے کئی ممالک سمیت پاکستانیوں کو اپنے سحر میں گرفتار کرنے والا مہنگا ترین اور بلاک بسٹر ترک سیریل ”میرا سلطان“ ایک بار پھر جلوہ دکھانے آرہا ہے۔ ڈرامہ پیر سے روزانہ رات8 بجے سے رات 10 بجے تک ”جیوٹیلی ویژن نیٹ ورک“ کے ایک اور مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو کہانی“ پر اُردو ترجمے کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔ بین الاقوامی سطح کی یہ پروڈکشن، ملکی ٹی وی پر نشر کی جانے والی سب سے مہنگی ڈرامہ سیریل ہے جس نے پہلے بھی پاکستانیوں کے دِل جیت لئے تھے لہٰذا رومانوی تڑکے سے سجے اس ڈرامے کے دلکش پہلو اب بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ سنسنی خیز کہانی اور پُرجوش اداکاری سمیت سلطان عثمانیہ کے دسویں اور طاقتور سلطان سلیمان کی داستان جلال و جمال اور سیریل کی مرکزی اداکارہ حورم سلطان کے جلوے بھی ناظرین اس ڈرامے میں ملاحظہ کریں گے۔ دوسری طرف عوام کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ سیریل سے لطف اندوز ہونے کیلئے بہت زیادہ بے قرار ہے۔ سلطنت عثمانیہ کی اس داستان کو اُردو ترجمے کے ساتھ دیکھنے کیلئے ناظرین کو
سیریل ”میرا سلطان“ ایک بار پھر جلوہ دکھانے آرہا ہے
