شان رسول میں گستاخی کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، وزیر اعظم عمران خان

84

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی توہین نہیں ہونی چاہئے، شان رسول ﷺ میں گستاخی کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرنے پر بوسنیائی صدر کے شکر گزار ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے بوسنیا ہرزیگوینا کے صدر شفیق جعفر ووچ نے ملاقات کی ۔

عمران خان نے بوسنیا اور پاکستان کے درمیان مختلف سجھوتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بوسنیا ہرزیگووینا کے عوام کے ساتھ بھائی چارے کا تعلق قائم ہے۔

صدر بوسنیا ہرزیگووینا شفیق جعفرووچ نے کہا کہ اقوام متحدہ امن مشنز کے تحت پاکستانی دستوں نے بوسنیا میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ دورۂ پاکستان پر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں