شان کو وزیر اعظم کی کونسی بات پسند ہے؟

شان کو وزیر اعظم کی کونسی بات پسند ہے؟ 119

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کے لیے تعریفی پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شان شاہد نے وزیراعظم پاکستان کے لیے تعریفی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمران خان کی ایک بات مجھے بہت پسند ہے اور وہ یہ ہے کہ وزیراعظم صاحب یاروں کے یار نہیں ہیں بلکہ صرف پاکستان کے یار ہیں۔‘

شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کے جھنڈے اور دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

اداکار کے اِس ٹوئٹ کی حمایت کرتے ہوئے ٹوئٹر صارفین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں زیادہ تر صارفین کا کہنا تھا کہ شان شاہد بالکل درست کہہ رہے ہیں۔

قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شان شاہد نے لکھا کہ’ہمارے لیڈر‘، ایک لمحے کے لیے سب متحد ہوجائیں۔‘

واضح رہے کہ شان شاہد کے اِس ٹوئٹ کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں