شاہد آفریدی کی اپنی بیٹی کی سالگرہ پر دعائیں و نیک خواہشات کا اظہار

شاہد آفریدی کی اپنی بیٹی کی سالگرہ پر دعائیں و نیک خواہشات کا اظہار 142

پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنی بیٹی عجوہ کی سالگرہ پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی تیسری بیٹی عجوہ کے لیے دعاگو ہوں اور میری خواہش ہے کہ وہ ساری زندگی خوش، صحت مند اور ایمان کی پختگی کے ساتھ گزارے۔

بیٹی کی سالگرہ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں بوم بوم آفریدی نے دنیا کے ہر محبت کرنے والے باپ کی طرح مزید کہا کہ والدین کی طرح میری خواہش ہے کہ آپ سیدھی راہ پر چلتے ہوئے ایک ایسی زندگی گزاروں جو دیانتداری پر مبنی ہو۔

میری یہ بھی دعا ہے کہ یہ تمام خوبصورت خصائل جوکہ آپ میں پہلے ہی بدرجہ اتم موجود ہیں وہ آپ کی پوری زندگی کا احاطہ کریں۔ سالگرہ مبارک عجوہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں