شکل بدل کر بیٹی کو ڈرانے پر یوٹیوبر جوڑی کے خلاف کارروائی

شکل بدل کر بیٹی کو ڈرانے پر یوٹیوبر جوڑی کے خلاف کارروائی 139

مصر سے تعلق رکھنے والی مشہور یوٹیوبر جوڑی احمد حسن کی بیوی کو ڈراؤنی شکل بنا کر اپنی بیٹی کو ڈرانا مہنگا پڑگیا۔

ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے ادارے نے جوڑے کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے یوٹیوبر احمد حسن کی بیوی نے اپنی ایک کم سن بچی کو ڈرانے اور اسے رُلانے کے لیے چہرے پر سیاہ رنگ مل کر ڈراؤنی شکل بنائی اور بال بھی الجھا دیے۔

زینب نامی خاتون یوٹیوبر کا اپنا یہ حُلیہ بنانے کا مقصد یہ تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو ڈرا سکیں اور خوف سے روتی بچی کی ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر اپلوڈ کریں اور اس کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ پیسے کماسکیں۔

یوٹیوب پر اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی مختلف سوشل میدیا پلیٹ فارمز پر شہریوں نے بچی کے ساتھ اس سلوک پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

بچوں‌ کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے احمد حسن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کاروبای مقصد کے لیے کمسن بچی کو استعمال کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں