شہباز، حمزہ بیگم شمیم اختر کی میت لینے ایئرپورٹ جائیں گے

شہباز، حمزہ بیگم شمیم اختر کی میت لینے ایئرپورٹ جائیں گے 64

سابق وزیراعظم نوا ز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کو ائیر پورٹ لینے کے لیے جانے والوں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اپنی والدہ اور حمزہ شہباز دادی کی میت کی لینے کل صبح ایئر پورٹ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا بھی اپنی دادی کی میت وصول کرنے کے لیے ایئرپورٹ جانے کا امکان ہے۔

شہباز شریف اورحمزہ شہباز جنہیں 2 دسمبر کی دوپہر تک پیرول پر رہا کردیا گیا ہے، وہ اس دوران میت کی تدفین سمیت دیگر ذمے داریاں انجام دیں گے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ، جاتی امرا اور ائیرپورٹ سے میت وصول کرنے کےلیے دی گئی ہے۔

دوسری جانب لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

لاک ڈاؤن کے سبب نماز جنازہ میں صرف 30 افراد ہی شریک ہوئے۔

نماز جنازہ میں سلیمان شہباز، عابد شیر علی، ناصر جنجوعہ، ڈاکٹر اشرف چوہان، ناصر بٹ و دیگر شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں