شہباز شریف کی دہشتگرد احسان سنڑے کی ہلاکت پر پاک فوج کو خراجِ تحسین

شہباز شریف کی دہشتگرد احسان سنڑے کی ہلاکت پر پاک فوج کو خراجِ تحسین 171

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ بےگناہ پاکستانیوں، لیفٹیننٹ ناصر اور کیپٹن صبیح سمیت دیگر شہدا کے اہلِ خانہ کے لیے آج یومِ قرار ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشیں لائق ستائش ہیں۔

لیگی صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں قیامِ امن کے لیے شہدا کی عظیم قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے والے دستے مبارک باد کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر احسان سنڑے کو 3 ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا تھا۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے غڑیوم میں آپریشن کیا۔

آپریشن میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ احسان سنڑے اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں