شہزادوں سے شادی کرنے والی مشہور اداکارائیں

شہزادوں سے شادی کرنے والی مشہور اداکارائیں 120

ملکہ بننا ہر عورت کا خواب ہوتاہے اور کبھی کبھی یہ خواب حقیقت کا روپ بھی دھار لیتے ہیں، ایسے ہی کچھ واقعات شادی کی شکل میں حقیقی دنیا میں بھی پیش آ چکے ہیں، چکا چوند شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں نے شہزادے سے شادی کے بعد اپنے ملکہ بننے کے خواب کی تعبیر پا لی۔
39 سالہ میگھن مرکل امریکی اداکارہ ہیں جنہوں نے برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے پوتے اور لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے پرنس ہیری سے 2018 میں شادی کی تھی ، میگھن مرکل پرنس ہیری سے شادی سے قبل شہرت یافتہ اداکارہ رہ چکی ہیں ۔

پرنس ہیری سے شادی کے بعد میگھن مرکل کو ڈچز آف سسیکس کا لقب ملا ہے جبکہ پرنس ہیری ڈیوک آف سسیکس کا لقب رکھتے ہیں

1940ء کی دہائی کی مشہور امریکی اداکارہ ریتا ہیورتھ نے پرنس علی سلمان آغا خان ( پرنس آغا خان سوئم کے بیٹے ) کے ساتھ 1949 ء میں شادی کی تھی ، ریتا ہیورتھ نے اس شادی کے لیے اپنے کیریئر کے عروج کے دوران شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا ۔

اس شادی سے متعلق قیاس کیا جاتا ہے کہ شاید یہ دنیا کی پہلی شادی تھی جس میں ایک اداکارہ نے شہزادے کے ساتھ شادی کی تھی ۔

امریکی فلم انڈسٹری کی اداکارہ گریس کیلی نے پرنس آف موناکو (رینیئر سوئم) کے ساتھ 1956 میں شادی کی تھی ، ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور پرنس رینیئر آف موناکو کی شادی اپنے وقت کی شاہانہ اور مہنگی ترین شادی قرار پائی تھی ۔

گریس کیلی نے پرنس آف موناکو سے شادی کے لیے شوبز انڈسٹری سے منسلک زندگی کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اپنی وفات تک بطور کوئین آف موناکو خدمات انجام دیتی رہی تھیں ۔

صحافت سے تعلق رکھنے والی لیٹیزیا اورٹیز روکاسولانو اسپین کی بطور اینکر پرسن صحافتی ادارے اے بی سی، سی این این اور ای ایف ای سے منسلک تھیں، لیٹیزیا اورٹیز نے 2004 میں اسپین کے چھٹے شہزادے کنگ فیلیپ سے شادی کی تھی ۔

ان دونوں کی ملاقات ایک نجی پارٹی میں کھانے پر ہوئی تھی ، اس بعد متعدد ملاقاتوں کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا ۔

سوڈان کی معروف ماڈل صوفیہ ہیلقویسٹ نے 2015 میں سوئیڈش شہزادے پرنس کارل فلپ سے شادی کی تھی ، شادی کے بعد صوفیہ ہیلقویسٹ کو ڈچز آف ورچلینڈ کے لقب سے نوازا گیا ہے ۔

سوڈان کی معروف ماڈل صوفیہ ہیلقویسٹ نے 2015 میں سوئیڈش شہزادے پرنس کارل فلپ سے شادی کی تھی ، شادی کے بعد صوفیہ ہیلقویسٹ کو ڈچز آف ورچلینڈ کے لقب سے نوازا گیا ہے ۔

برطانوی اداکارہ سوفی ونکلمین نے 2009 میں برطانوی شہزادے لارڈ فریڈک ونڈسر سے شادی کی تھی ، 41 سالہ برطانوی شہزادہ لارڈ فریڈک ونڈسر اس وقت برطانوی تخت کی جانشینی کے سلسلے میں 49 ویں نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں