صدارتی انتخابات : ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا ووٹ ڈال دیا

128

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے لیے اپنا ووٹ ڈال دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے ویسٹ پام بیچ کے پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےصدارتی انتخاب کے لیے قبل از وقت ووٹنگ کے تحت اپنا ووٹ 3 نومبر سے پہلے ڈال دیا ہے۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ووٹ کاسٹ کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ ابھی فلوریڈا میں اپنا ووٹ ڈالا ہے، یہ بہت اعزاز کی بات ہے۔

امریکی میں صدارتی انتخاب 3 نومبر کو ہونا ہیں، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں