بھارت میں ظالم دادی کے اپنے پوتے کو موم بتی سے جلا نے اور مکے مارنے کی ویڈیو وائرل ہو ئی ہے۔
بھارت میں ایک خاتون نے اپنے پوتے کے جسم پر جلتا ہوا موم گرا دیا، بچہ جانے کی کوشش کرنے لگا تو دادی نے اسے مکے مارے۔
اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس نے ایک بچے پر خاندان ہی کی طرف سے ہونے والے بدترین ظلم کو بے نقاب کیا، بچے پر کسی اور نے نہیں بلکہ اس کی اپنی دادی نے بربریت کا مظاہرہ کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بے درد خاتون نے بچے کے ہاتھ پکڑ رکھے ہیں اور وہ فرش پر بیٹھے ہوئے ہیں، خاندان کی ایک اور عورت بھی قریب بیٹھی یہ سب دیکھ رہی ہے۔
ظالم دادی نے نا صرف بچے کے جسم پر پگھلا ہوا موم گرایا، بلکہ چیخنے پر اس کا منہ بھی کپڑے سے بند کرایا،یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔