یاریاں‘ اور ’مہرپوش ‘جیسے مقبول ترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی عائزہ خان نے اپنے بیٹے ریان کی تیسری سالگرہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے ریان کی سالگرہ کی تقریب کی تصویریں پوسٹ کی ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے شوبز انڈسٹری کی اس مقبول ترین جوڑی نے اپنے بیٹے کی تیسری سالگرہ گھر میں ہی منائی جبکہ تقریب میں صرف گھر کے لوگوں نے شرکت کی۔
عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریان نے پینٹ شرٹ جبکہ حورین نے خوبصورت سی فراک زیب تن کی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ ریان کی سالگرہ کے لیے نیلے اور نارنجی رنگ کا خصوصی کیک تیار کروایا گیا جبکہ تصویروں میں ریان نے ہاتھ میں کچھ پراپس بھی لیے ہوئے ہیں۔
عائزہ خان اور اُن کی فیملی کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک اُن کی تمام پوسٹس پر لاکھوں میں لائکس آچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے ریان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی کو 6 سال ہوگئے ہیں، یہ خوبصورت جوڑی 8 اگست 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی جبکہ اس جوڑی کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹی حورین اور بیٹا ریان شامل ہیں۔