عائشہ عمر کے انسٹا پر 40 لاکھ فالوورز، مداحوں کی شکرگزار

143

ادکارہ، ماڈل و گلوکار عائشہ عمر بھی انسٹاگرام پر 40 لاکھ فالوورز رکھنے والوں میں شامل ہوگئیں۔

اس کا اعلان خود عائشہ عمر نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔

اپنے پیغام میں عائشہ عمر نے کہا کہ میں تمام دعائیں، نیک تمنائیں، محبت و طاقت آپ 40 لاکھ لوگوں کو بھیج رہی ہوں۔

انھوں نے دعا کی کہ ہم ہمیشہ دوسروں کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اندھیروں کو اجالوں کے ساتھ قبول کریں، ایک دوسرے کی مدد کریں، ان کے زخموں کو بھرنے کی کوشش کریں، ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کریں اور ہمیشہ امید اور ایمان کے ساتھ اگے بڑھتے رہیں۔

اپنے اس پیغام میں عائشہ عمر نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جو ممکنہ طور پر ساحل سمندر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمندری ریت پر 4M یعنی چالیس لاکھ لکھا ہوا ہے اور اس پر پانی کے لہروں کے آجانے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں