عالمی معیشت کی بحالی زور پکڑ رہی ہے، فچ

عالمی معیشت کی بحالی زور پکڑ رہی ہے، فچ 126

عالمی معیشت کی بحالی زور پکڑ رہی ہے، فچ ریٹنگ سروس نے عالمی معاشی منظر نامے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال وسط تک عالمی معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

فچ ریٹنگ سروس کے مطابق کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر عالمی سطح پر کی گئی سختیوں کے نتائج اچھے مل رہے ہیں، معیشت اندازوں سے زیادہ تیزی سے بحال ہورہی ہے۔

ریٹنگ سروس کا کہنا ہے کہ ویکسین اور حالیہ سماجی دوری کے اقدامات وسط جنوری تک عالمی معیشت کے قدم مزید مضبوط کردیں گے۔

فچ کا مزید کہنا ہے کہ ان اقدامات سے 2020 میں معاشی نمو منفی چار اعشاریہ چار کے بجائے منفی تین اعشاریہ سات فیصد ہوگی اور یہ توقعات یورو زون اور برطانیہ کی معاشی تنزلی کے باوجود ہے۔

ریٹنگ سروس کے مطابق پابندیوں کے نتائج سمجھاتے ہیں کہ رواں سال تیسری سہ ماہی اندازوں سے زیادہ تیزی سے بہتر ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں