وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پاکستان میڈیکل کمیشن بل کی مخالفت کردی۔
وزیرصحت سندھ عذراپیچوہو نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بل سے چھوٹے صوبوں میں طبی شعبےکےانسانی وسائل متاثرہوں گے، وفاق نے پارلیمنٹ اجلاس میں اپوزیشن کی غیر موجودگی میں بل منظور کیا، اس سے قبل سینیٹ اکثریتی ووٹوں سے بل پہلے ہی مسترد کرچکا ہے۔
عذراپیچوہو نے کہا کہ مضحکہ خیز بل کی منظوری 18ویں آئینی ترمیم کی خلاف ورزی ہے،صحت کا شعبہ صوبائی معاملہ ہے وفاق کا یہ عمل آئین سے ٹکراؤ کے مترادف ہے، نجی میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ وفاق کرائے گا۔
وزیرصحت سندھ نے کہا کہ وفاق اپنی پالیسی کے تحت ٹیسٹ لیگا جبکہ ہر صوبے کا اپنا سیلیبس ہے، نجی اداروں میں ڈومیسائل پالیسی ختم ہونے سے سندھ میں دیگر صوبوں کو ایڈمیشن ملےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم ڈی سی کافی بہتر ضابطہ کار ادارہ تھا، تحلیل کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔