عرب، اسرائیل معاہدوں کی عدم مذمت، فلسطین عرب لیگ کی صدارت سے احتجاجاً الگ

عرب، اسرائیل معاہدوں کی عدم مذمت، فلسطین عرب لیگ کی صدارت سے احتجاجاً الگ 170

اسرائیل عرب ممالک معاہدوں کی مذمت نہ کرنے پر فلسطین عرب لیگ کی صدارت سے احتجاجاً الگ ہوگیا۔

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے عرب لیگ کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

فلسطین کی صدارت میں رواں ماہ عرب لیگ کے 22 رکنی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا تھا، جس میں فلسطین کی جانب سے اسرائیل عرب ممالک معاہدوں پر مذمتی قرار داد پیش کی گئی تھی جس پر رکن ممالک نے اتفاق نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ 15 ستمبر کو دو عرب ممالک متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں