عمر رسیدہ شخص نے بیوی کو مار کر اپنی بھی جان لے لی

116

برکشائر میں 84 سالہ بوڑھے شخص نے اپنی عمر رسیدہ بیوی کی جان لے کر خود کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔

84 سالہ ٹونی میڈوز ریٹائرڈ پائلٹ تھے اور اپنی بیوی کے ساتھ گھر پر اکیلے رہتے تھے، گزشتہ دنوں برکشائر میں واقع اپنی رہائش گاہ میں دونوں مردہ حالت میں پائے گئے۔

بتایا جارہا ہے کہ ٹونی اپنی اہلیہ سے بہت زیادہ محبت کرتا تھا اس لیے اپنی جان لینے سے قبل اس نے اپنی بیوی کی جان لینا زیادہ ضروری سمجھا۔

ٹونی کی بیوی پولا ڈیمنشیا کا شکار تھی اور اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں رہتی تھی اس لیے اس کی دیکھ بھال کی مکمل ذمہ داری بھی اس کے شوہر ٹونی پر تھی۔

دنیا سے رخصت ہوجانے والی جوڑی کی بیٹی کا کہنا تھا کہ میرے والد امی سے بہت پیار کرتے تھے مگر ان کی بیماری کی وجہ سے ان کی زندگی خشک ہو کر رہ گئی تھی اور وہ ہر وقت چڑچڑے رہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ’میرا نہیں خیال کہ میرے والد اپنی بیوی کے بغیر زندہ رہنا چاہتے تھے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کے قتل کے بعد اپنی بھی جان لے لی تھی۔‘

ٹونی کی صاحبزادی نے کہا کہ اُن کے والدین کی شادی تقریباً 61 برس رہی اور یہ عرصہ انہوں نے کامیابی سے ایک ساتھ گزارا۔

اپنی بیوی کی طبیعت خراب رہنے کی وجہ سے ٹونی بھی ڈپریشن میں چلے گئے تھے لہٰذا اپنی بیوی اور خود کو سکھ پہنچانے کا ایک ہی طریقہ ڈھونڈا کہ دونوں ہی جان سے چلے جائیں تاکہ دنیا کے مسائل اور پریشانیاں ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں۔

ٹونی میڈوز کی بیٹی کا کہنا تھا کہ میرے والدین نے نصف صدی قبل محبت کی شادی کی تھی جب ان دونوں کی ملاقات ایک پرواز کے دوران ہوئی تھی جس پرواز میں میرے والد پائلٹ تھے اسی پرواز میں میری والدہ مسافر کے طور پر سوار تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں