فرنچ اوپن ٹینس، آغاز سے پہلے ہی کورونا کی لپیٹ میں آگیا

فرنچ اوپن ٹینس، آغاز سے پہلے ہی کورونا کی لپیٹ میں آگیا 228

آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آغاز سے قبل ہی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک مزید 2 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 وہ کھلاڑی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ۔

منتظمین نے متاثرہ کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے جب کہ فیڈریشن آف فرنچ ٹینس کے حکام نے اب تک مجموعی طورپر 900 لوگوں کے ٹیسٹ کرائے ہیں، فرنچ اوپن کے مقابلے 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک پیرس میں شیڈول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں