فیصل جاوید شہریار منور کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو

129

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کے چیئرمین فیصل جاوید خان اداکار شہریار منور کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے شہریار منور کو اپنے ٹوئٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شہریار منور آپ کیلئے بے شمار دعائیں۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار شہریار منور نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ کچھ ماہ قبل موٹرسائیکل پر گلگت سے ہنزہ جاتے ہوئے ایک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے۔

اسپتال سے موٹرسائیکل پر سفر ، سرجری کی ویڈیوز، فریکچر اور سرجری کے بعد کی مختلف تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ’مجھے فیس بک/انسٹاگرام پر متعدد پیغامات مل رہے تھے، جن میں پوچھا جارہا تھا کہ گزشتہ 2 ماہ سے میں سوشل میڈیا پر متحرک کیوں نہیں، جس پر میں پہلے تو معذرت کرتا ہوں۔‘

انہوں نے مزید بتایا ’2 ماہ قبل میں گلگت سے ہنزہ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں کندھا بہت بری طرح متاثر ہوا، جس کے باعث میں سرجری کے لیے لندن گیا۔‘

اداکار نے بائیک چلانے والوں کو نصیحت کی کہ بائیک رائیڈنگ ایک مزیدار لیکن خطرناک کام ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ لوگ مکمل حفاظتی اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں