قائداعظم ٹرافی: سدرن پنجاب کو ایک ساتھ دو دھچکے لگ گئے

159

قائد اعظم ٹرافی میں نادرن کے خلاف پہلے میچ میں اننگز اور 93 رنز سے فتحیاب ہونے والی سدرن پنجاب کی ٹیم کو ایک ساتھ دو دھچکے لگ گئے۔

سدرن پنجاب کے فاسٹ بولر محمد عباس اور آل راؤنڈر عامر یامین کے بغیر آج میدان میں اتری ہے۔

سدرن پنجاب کے دونوں اہم کھلاڑی طبیعت کی ناسازی کے باعث بلوچستان کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ کراچی میں شروع ہوگیا، یہاں پہلے راؤنڈ کے بیشتر کھلاڑی نزلے اور بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

نزلے اور بخار میں مبتلا نو عمر کرکٹرز کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لیے گئے، تمام ہی ٹیسٹوں کی رپورٹس منفی آئیں۔

وائرل بخار میں مبتلا 9 کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا فیصلہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔

دوسری طرف سندھ کے میر حمزہ نزلہ اور بخار کی علامات ظاہر ہونے پر آرام کی غرض سے اپنے گھر واپس چلے گئے ہیں۔

ان کی جگہ فاسٹ بولر سہیل خان اور انور علی نے سندھ کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں