قطری خط اور کیلبری فونٹ کی طرح مریم نواز کے نعرے بھی جعلی ہیں، شہباز گل

قطری خط اور کیلبری فونٹ کی طرح مریم نواز کے نعرے بھی جعلی ہیں، شہباز گل 63

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ قطری خط اور کیلبری فونٹ کی طرح مریم نواز کے نعرے بھی جعلی ہیں۔

مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ن لیگی قیادت نے ووٹ کے بجائے نوٹ کو عزت دی، آپ کو لُوٹے ہوئے نوٹوں کے سوال پر ووٹ کی عزت یاد آجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوابدہی کا وقت آئے تو ووٹ کو رسوا کرنے والے ووٹ کی عزت کے نعرے لگانے لگتے ہیں۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ ن لیگ کے نزدیک جمہوریت صرف لوٹ مار اور ذاتی جاگیر بنانے کا نام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کے بیرون ملک بیٹھ کر انقلابی بننے کی وجہ 30 سال کی کرپشن پر ہاتھ ڈالنا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ کبھی چارٹرڈ سائن کرکے تو کبھی این آر او لینے والے جمہوریت پر بدنما داغ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سر ٹیفائیڈ چور اور جعلساز کا لقب پانے والی مریم نواز عوام کو گمراہ کر رہی ہیں، قطری خط اور کیلبری فونٹ کی طرح ان کے نعرے بھی جعلی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں