قمر زمان کائرہ کی پنجاب بھر سے جیالوں کو ہر صورت ملتان پہنچنے کی ہدایت

قمر زمان کائرہ کی پنجاب بھر سے جیالوں کو ہر صورت ملتان پہنچنے کی ہدایت 52

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے پنجاب بھر سے جیالوں کو ہر صورت ملتان پہنچنے کی ہدایت کردی۔

لاہور سے جاری بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت جان لے پولیس گردی سے جیالوں کو گھروں تک محدود نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گجرات کے صدر ضیا محی الدین اور بھائیوں کو 30 دن کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے۔

پی پی وسطی پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے جنرل سیکریٹری کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیالے پولیس گردی کے باوجود ہر صورت ملتان پہنچیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں