قومی ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی تلاش

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی تلاش 131

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ویمن کرکٹ کے لیے اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے ماہ سے ویمن کرکٹ کی سرگرمیوں کو بھی شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ، اس سلسلے میں کوچنگ اسٹاف کو مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پی سی بی نے ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کیں اور اب ویمن ٹیم کے لیے اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی تلاش کے لیے اخبار میں اشتہار دے دیا ہے ۔

اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ویمن ٹیم اور ہائی پرفارمنس سنٹر میں کام کرے گا ، ایسوسی ایشنز کے ساتھ کام کرنا بھی کوچ کی ذمہ داریوں میں شامل ہو گا ۔

واضح رہے کہ عہدے کے خواہشمند امیدوار 16 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں