قوم جانتی ہے کس طرح پاکستان ایئرفورس نے بھارتی جہاز گرائے، مراد سعید

137

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ قوم کو پتہ ہے کہ کس طرح پاکستان ایئرفورس نے بھارتی جہاز گرائے۔

سوات میں میڈیا سے گفتگو میں مراد سعید نے کہا کہ طیارے گرا کر ہماری فوج نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملادیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چند سیاستدان لندن میں بیٹھے شخص کو خوش کرنے کے لئے ہماری کامیابیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے کوئٹہ کے جلسے میں آزاد بلوچستان اور سرحدی باڑ اکھاڑنے کی باتیں کی گئیں۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پرچی والا لیڈر گلگت بلتستان میں کو ئی تبدیلی نہیں لاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں