لاہور: شہریوں سے فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو 7،7 سال قید اور جرمانے کی سزا

51

احتساب عدالت لاہور نے فراڈ کرنے والے 3 ملزمان کو 7،7 سال قید کی سزا سنادی۔

احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے فراڈ ریفرنس میں کا فیصلہ سنادیا۔

احتساب عدالت کے فیصلے میں قید کی سزا کے ساتھ تینوں ملزمان پر فی کس 50، 50 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

دوران سماعت نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے دلائل دیے۔

عدالت سے جرمانے اور قید کی سزا پانے والے محمد ذیشان، مقصود اور ظہیر ناصر کے خلاف نیب نے 2019ء میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

نیب ریفرنس کے مطابق تینوں ملزمان نے ایل ای ڈی کی خرید و فروخت میں شہریوں کو منافع کا لالچ دے کر فراڈ کیا۔

نیب لاہور کے مطابق ان ملزمان نے مجموعی طور پر 30 سے زائد افراد سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں