لاہور میں تمام تھیٹرز رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

لاہور میں تمام تھیٹرز رات 10 بجے بند کرنے کا حکم 132

حکومت پنجاب نے لاہور کے تمام تھیٹرز رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی ہدایت پر اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور شہر میں رات 10 بجے کے بعد کسی بھی تھیٹر کو کھلا رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق خلاف ورزی پر تھیٹر انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں