لاہور(نمائندہ جنگ ) تین ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر لاہوراورراولپنڈی میٹروبس ملازمین کااحتجاج کیا، شاہدرہ میں دھرنا،گرفتاریاں ۔تفصیلات کے مطابق تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر راولپنڈی کے میٹرو بس ملازمین احتجاج پر ہیں،بس سروس معطل ہے،لاہور میں بھی میٹرو بس ملازمین نے گاڑیاں روک کر احتجاج شروع کردیا ہے، بتی چوک کے قریب مسافروں کو میٹروبس سے اتار دیا گیا، شاہدرہ سے میٹروبس سروس بند، مسافر خوار ہو گئے،مظاہر ین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا، ملازمین نےمیٹرو ٹریک پر دھرنا دے دیا ۔میٹرو بس کی انتظامیہ نے احتجاجی ملازمین کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو طلب کر لیا۔پولیس نے مظاہرین کو میٹرو بس ٹریک سے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس انتظامیہ کی ہدایت پر کارروائی کریں گے اور جو بھی بس قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
لاہور میں میٹروبس ملازمین کا احتجاج شاہدرہ میں دھرنا، گرفتاریاں
94