لاہور پولیس کی موٹروے پر اہلکار تعیناتی سے معذرت

65

لاہور پولیس نے اپنے اہلکار لاہور سیالکوٹ موٹروے پر تعینات کرنے سے معذرت کرلی، آئی جی پنجاب کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پہلے ہی نفری کی کمی کا سامنا ہے لہذا اہلکار دینا ممکن نہیں۔

لاہور پولیس کی جانب سے آئی جی پنجاب کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور پولیس کو 4 ہزار سے زائد اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے اس لیے لاہور سیالکوٹ موٹروے کے لیے اہلکار دینا ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ خاتون سے زیادتی کے واقعہ کے بعد آئی جی پنجاب کے حکم پر لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر پولیس اہلکاروں کو سیکیورٹی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں