لاہور: کورونا وائرس سے معطل اسکواش سرگرمیاں دوبارہ شروع

لاہور: کورونا وائرس سے معطل اسکواش سرگرمیاں دوبارہ شروع 105

کورونا وائرس کی وجہ سے 7 ماہ سے معطل اسکواش کی سرگرمیاں لاہور میں دوبارہ شروع ہو گئیں، انڈر 15 ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑی خوش ہیں جبکہ منتظمین کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

آل پاکستان انڈر 15 جونئیر اسکواش ٹورنامنٹ سے لاہور میں اسکواش کی سرگرمیاں شروع ہو ئی ہیں، پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پنجاب اسکواش کمپلیکس میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا آغاز مین راؤنڈ سے ہی کیا گیا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے، کھلاڑی پرجوش ہیں کہ انہیں لمبے وقفے کے بعد ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے۔

انڈر 15 ٹورنامنٹ کے بعد پنجاب اسکواش کمپلیکس میں مزید ایج گروپ ٹورنامنٹس جاری رکھنے کے لیے منتظمین پر عزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں