سکھر (بیورورپورٹ) پنجاب کے معروف لوک فنکار شوکت علی کو طبیعت میں بہتری کے بعد خیرپور کے گمس اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ جگر کے مرض میں مبتلا لوک فنکار شوکت علی کو گذشتہ دنوں لاہور سے تشویشناک حالت میں خیرپور کے علاقے گمبٹ میں گمبٹ انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس گمس میں منتقل کیا گیا تھا، میڈیکل ٹیم نے لوک فنکار شوکت علی کو ایک ہفتہ تک نگہداشت میں رکھا اور انہیں علاج و معالجہ فراہم کیا گیا میڈیکل ٹیم نے دل، شوگر اور جگر کی بیماری کے باعث فی الحال جگر کی پیوند کاری کا فیصلہ نہیں کیا ہے، لوک فنکار شوکت علی اور انکے بیٹے امیر شوکت نے حکومت سندھ اور گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، لوک فنکارشوکت علی نے رخصتی سے قبل قومی گیت بھی گایا۔
لوک فنکار شوکت علی خیرپور اسپتال سے ڈسچارج، حکومت سندھ سے اظہار تشکر
