لڑکے کو بلیک میل کرنے پر خاتون اسکول ٹیچر گرفتار

لڑکے کو بلیک میل کرنے پر خاتون اسکول ٹیچر گرفتار 51

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی میں لڑکے کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک خاتون اسکول ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔

خاتون کی شکایت طاہر نامی شہری نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم کو درج کروائی تھی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شادی سے انکار پرملزمہ نے لڑکے کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل کیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اسکول ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمہ کے موبائل فون سے بلیک میلنگ اور دیگر شواہد برآمد ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمہ اس سے پہلے کئی لڑکیوں کو بھی بلیک میل کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں