شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والےپاک فوج کے لیفٹیننٹ ناصر خالد کی والدہ کا کہنا ہے کہ اگر اُن کے پچاس بیٹے بھی ہوتے تو وہ وطن پر قربان کردیتیں۔
بیٹے ناصر خالد کی شہادت کے بعد اُن کی والدہ کا ایک جذباتی ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں زیر گردش ہے۔
ویڈیو بیان میں شہید کی والدہ کو کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ وہ ساتھ کھڑے اپنے بیٹے کے بارے میں کہہ رہی ہیں کہ ’میرا یہ بیٹا بھی آرمی میں ہے اگر میرے 50 بیٹے بھی ہوتے تو میں وطن پر قربان کردیتی۔