مارچ سے اب تک کراچی میں کورونا وائرس سے کتنے لوگ ہلاک ہوئے؟

170

کراچی کاضلع شرقی کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں سب زیادہ خطرناک قراردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع شرقی میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 904 افراد جاں بحق ہوئے۔

کراچی میں دوسرے نمبر پر ضلع وسطی551افرادکورونا سے انتقال کرگئے، تیسرے نمبر پرضلع جنوبی میں ابتک 382 افراد جاں بحق ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع کورنگی میں 303 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرچکے ہیں جبکہ ضلع غربی میں کورونا سے258 افرادجان کی بازی ہارچکے ہیں۔

تھرپارکر اور ٹنڈومحمد خان میں کورونا وائرس سے سب سے کم تین ، تین ہلاکتیں ہوئیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں