ماسٹر پلاننگ اور ماحولیاتی تعلیم، بنڈل آئی لینڈ نے بین الاقوامی گروپوں کی دلچسپی حاصل کر لی

84

اسلام آباد (اے پی پی)بنڈل آئی لینڈ نے ماسٹر پلاننگ اور ماحولیاتی تعلیم کے لئے بین الاقوامی گروپوں کی جانب سے بے مثال دلچسپی حاصل کر لی ہے۔ پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پیڈا) نے اشتہار کے ذریعے ماسٹر پلاننگ اور ماحولیاتی تعلیم کے لئے فرمز کو مدعو کیا جس میں بین الاقوامی کنسلٹنٹس نے گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ پیڈا نے کہا ہے کہ ان کمپنیوں کی شارٹ لسٹنگ کا عمل شروع کیا جائے گااور فہرست کو حتمی شکل دینے کے بعد درخواستوں کے لیے تجاویزکی وصولی کا شیڈول مقررہ وقت میں جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں