روس کے جنوب مشرقی علاقے ریزان میں اسلحہ گودام میں دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے مشرق میں اسلحہ گودام میں زور دار دھماکا ہوا، دھماکے بعد آسمان پر چھایا ہوا دھواں دور دور تک دیکھا گیا۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے نزدیکی 14 دیہاتوں کو 1600 سے زائد افراد سے خالی کرالیا گیا ہے۔
روسی حکام کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اسلحہ گودام میں دھماکوں کے بعد لگنے والی آگ نے اطراف کی جھاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
حکام کے مطابق دھماکوں اور آگ پھیلے کے بعد اردگرد موجود فوجیوں اور نزدیکی دیہاتوں سے آبادی کا انخلا کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق دھماکوں اور آگ لگنے سے کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔
حکام کے مطابق متاثرہ علاقے ریزان کی طرف آگ بجھانے والی ٹرین اور عملہ روانہ کردیا گیا ہے۔