فرانس کے انجینئرز نے ایسے روبوٹ تیار کرلیے جو شہریوں کو ماسک پہننے کی یاد دہانی کرائیں گے۔
فرانس کے انجینئرز نے تقریباً چار فٹ اونچے ایسے ’پیپر روبوٹس‘ میں نیا فیچر شامل کرلیا جس کے بعد اب وہ دکانوں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس آنے والے شہریوں کو ماسک پہننے کی یقین دہانی کرائیں گے۔
یہ روبوٹس ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو تلقین کریں گے کہ وہ کرونا سے بچاؤ کے لیے اپنے منہ کو ڈھانپ کر رکھیں۔
یہ روبوٹ جدید ترین کیمروں سے لیس ہیں جو شہری کی تصویر کھینچ کر اُس کے چہرے پر ماسک کی موجودگی یا غیر موجودگی کا معلوم کرسکتے ہیں۔
جس شہری نے ماسک نہیں پہنا ہوگا تو یہ روبوٹ آرٹی فیشل انٹلیجنس کی مدد سے اُسے تلقین کریں گے کہ آپ کو ہمیشہ درست طریقے سے ماسک استعمال کرنا چاہیے، روبوٹ کے ٹوکنے پر اگر کوئی شہری ماسک پہنے گا تو یہ اُس کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔