لندن میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی بھی ختم کردی گئی ہے، ایسے میں ایک شخص جرنل اسٹور میں داخل ہوا تو اس کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی یہ بات اس کو بری لگی اور اس نے اسٹور میں تباہی مچادی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص لائن سے جرنل اسٹور میں رکھی چیزیں اٹھا کر نیچے پھینک رہا ہے اور کوئی اس کو روکنے کی کوشش نہیں کررہا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جرنل اسٹور کی انتظامیہ کے ارکان سارا منظر چپ چاپ دیکھتے رہے اور کوئی اس کو روکنے کی کوشش نہیں کرسکا۔