ماورہ کا خوبصورت انسٹابومرنگ وائرل

169

پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ و ماڈل ماورہ حسین کا سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا خوبصورت بومرنگ وائرل ہو گیا ہے۔

جیو ڈرامہ سریریل ’مریم‘ کی خوبرو اداکارہ ماروہ حسین کی جانب سے اکثر و بیشتر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موٹیویشنل پوسٹس کی جاتی ہیں جو کہ انٹرنیٹ پر خوب مقبول ہوتی ہیں اور اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کی جاتی ہیں۔

ماورہ کی جانب سے کچھ دیر قبل آج کے مبارک دن کی مناسبت سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

ماورہ نے فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک بومرنگ شیئر کیا گیا ہے جس کے ساتھ انہوں نے اپنے مداحوں کو جمعہ کی مبارکباد دی ہے۔

ماروہ حسین کے مختصر سے بومرنگ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گاڑی میں موجود کسی جانب سفر کر رہی ہیں اور بے حد حسین اور فریش نظر آ رہی ہیں۔

ماورہ کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کیے گئے بومرنگ کے جواب میں اُن کے مداح اُنہیں جمعہ کی مبارکباد دے رہے ہیں اور ساتھ میں ماورہ کے حُسن کی تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں