مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی‘ عثمان بزدار

مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی‘ عثمان بزدار 60

لاہور(اے پی پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے جمعرات کے روز معاون خصوصی ندیم افضل چن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیا سی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں،مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی، موجودہ حالات میں پی ڈی ایم کا کردار قومی مفادات کے منافی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کو اپنے منفی طرز عمل پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔پی ڈی ایم کے جلسے ناکام رہے، اس ٹولے کو اب ترقی مخالف سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے،2 برس میں پنجاب میں فلاح عامہ کے ریکارڈ کاموں کی مثال 70 برس میں نہیں ملتی،پسماندہ علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی خود کررہا ہوں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ بزدارنے کہاہے کہ پی ڈی ایم پاکستان کی ترقی او رخوشحالی کی دشمن ہے، عقل سے عاری یہ ٹولہ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں