متحدہ عرب امارات نے اپنے 49ویں قومی دن کے موقع پر بارہواں سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے  اپنے 49ویں قومی دن کے موقع پر بارہواں سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔ 81

متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق فالکن آئی نامی خلائی سیارے کو تحقیقی مقاصد کے لیے جنوبی امریکا میں واقع فرانسیسی خلائی مرکز سے بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق پانچ بج کر 33 منٹ پر چھوڑا گیا۔

فالکن آئی سیٹلائٹ تصویر کشی کی ہائی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

اس کو نقشوں، زرعی نگرانی، شہری منصوبہ بندی، ماحول کی مانیٹرنگ، قدرتی آفات سے متعلق منصوبہ بندی اور ملک کی سرحدوں اور ساحلی علاقوں کی دفاعی نقطہ نظر سے نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یو اے ای کی خلائی ایجنسی 2014ء میں قائم کی گئی تھی اور اس نے حالیہ برسوں کے دوران میں خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں پیش رفت کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں