محمد افضل زیدی کو دوبارہ میونسپل کمشنر کے ایم سی کا اضافی چارج دیدیا گیا

محمد افضل زیدی کو دوبارہ میونسپل کمشنر کے ایم سی کا اضافی چارج دیدیا گیا 87

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے سید محمدافضل زیدی کو دوبارہ میونسپل کمشنر کے ایم سی کا اضافی چارج دے دیا ۔گریڈ 19 کے پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کےافضل زیدی اس وقت پروجیکٹ ڈائریکٹر کمپی ٹیٹو اینڈ لائیوایبل سٹی آف کراچی (کلک) کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ہیں چند دن قبل حکومت نے سید صلاح الدین کو ایم سی تعینات کیا تھا اور انہوں نے چارج لینے کے بعد کا م بھی شروع کر دیا تھا تاہم پیر کو ایس اینڈ جی اے ڈی سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق سید افضل زیدی کو دوبارہ تعینات کر دیاگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں