مراکش میں فرانسیسی قونصل جنرل نے خود کشی کرلی

مراکش میں فرانسیسی قونصل جنرل نے خود کشی کرلی 101

مراکش میں فرانسیسی قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فرانس کے قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس نے گلے میں‌ پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ہے۔

مراکشی میڈیا نے خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قونصل جنرل نے اپنی رہائش گاہ کے اندر جہاں وہ تنہا قیام پذیر تھے، گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

دوسری جانب سیکیورٹی حکام نے واقعے کے دیگر محرکات جاننے کے لیے اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی علاقے طنجہ میں فرانسیسی قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس کی لاش قونصل خانے کی عمارت کے اندر ان کی رہائش گاہ میں لٹکی ہوئی ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں