کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز سیاست میں ابھی بچی ہیں، مریم نواز کی مستقبل میں کوئی سیاست نہیں ہے.
انہوں نے سوال کیا کہ مریم نواز کی آپ نے کبھی ملکی امور اور 18 ویں ترمیم اور خارجی معاملات پر بات سنی؟
پی ڈی ایم کا ایجنڈا وہی ہے کہ ان کے 8، 10 کیسز ہیں ان میں مک مکا کردیں، پی ڈی ایم میں ہر ایک کا اپنا ایجنڈا ہے، کسی کو سمجھ نہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔