مصر میں کورونا وائرس پر فلم بنائے جانے کا اعلان

مصر میں کورونا وائرس پر فلم بنائے جانے کا اعلان 104

مصر کی فلم انڈسٹری نے عالمی وبا کورونا وائرس پر فلم بعنوان ’كوويڈ- 25‘ بنانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس ‌کے مطابق مصری اداکار یوسف الشریف نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک نئی فلم کی شوٹنگ شروع کررہے ہیں جو عالمی وبا کے دوران پیش آنے والے حالات و واقعات پر مبنی ہے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ وینس فلم فیسٹیول کا آغاز

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فلم کا اسکرپٹ مصنفہ انجی علا نے لکھا ہے جبکہ پرڈوکشن احمد نادر جلال کررہے ہیں۔ یہ فلم آئندہ ماہ صیام پر ریلیز کیاجائے گا۔

فلم کی پروڈکشن کے لیے ‘سیزجی’ کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

فلم کے پوسٹر میں تین لوگوں کو جسم پرحفاظتی لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں