مصنوعی غار والے 150 فٹ گہرے سوئمنگ پول کی دھوم

126

پولینڈ کے دارالحکومت میں 150 فٹ گہرے سوئمنگ پول کی دھوم مچی ہے جو زیر زمین مصنوعی غاروں اور مایا تہذیب کے شکستہ کھنڈرات پر مشتمل ہے۔

پول میں 8 ہزار مکعب فٹ پانی ہے جو کہ ایک عام پول کے مقابلے میں 20 گنا زیادہ ہے اور 5 میٹر کی گہرائی تک زیر زمین ہوٹل بھی ہے جس کے کمرے سے غوطہ خوروں کو اس دلچسپ و عجیب سوئمنگ میں تیراکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ایک مہم جو کے لیے بہترین مقام ہے ، یہاں ماہر غوطہ خور عوام کو تیراکی کی تربیت دینے کے لیے بھی دستیاب ہیں۔

اس منفردسوئمنگ پول کا افتتاح کردیا گیا ہےاور کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے سماجی فاصلے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں