معروف بھارتی ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی کی درخواست ضمانت مسترد

119

خودکشی کیس میں گرفتار ہونے والے معروف بھارتی ایڈیٹر ان چیف ارناب گوسوامی کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔

ممبئی ہائی کورٹ نے بھارتی ٹی وی اینکر اور ٹی وی چینل کے سربراہ ارناب گوسوامی کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارناب گوسوامی کو 53 سالہ انٹیریئر ڈیزائنر کو خود کشی کے لیے اُکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ارناب گوسوامی کو چودہ روز کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔

انٹیریئر ڈیزائنر اور ان کی والدہ مئی 2018ء میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں