معروف بھارتی کوریو گرافر پربھو دیوا نے ڈاکٹر سے شادی کرلی

معروف بھارتی کوریو گرافر پربھو دیوا نے ڈاکٹر سے شادی کرلی 111

معروف بھارتی کوریوگرافر پربھو دیوا نے لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے ہیمانی نامی ڈاکٹر سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 47 سالہ معروف کوریوگرافر پربھو دیوا نے رواں سال مئی کے مہینے میں لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے ممبئی سے تعلق رکھنے والی ہیمانی نامی ڈاکٹر سے شادی کی جس کی تصدیق پربھو دیوا کے بھائی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کی ہے۔

انٹرویو کے دوران جب راجو سندرم سے اُن کے بھائی کی شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو اُنہوں نے پربھو دیوا کی شادی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’آخر کار میرے بھائی نے شادی کرلی ہے اور ہم سب اُس کی خوشی میں بےحد خوش ہیں۔‘

پربھو دیوا کے بھائی نے ڈاکٹر ہیمانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے بھائی کو کمر اور پیروں میں تکلیف ہوگئی تھی تو اُسی دوران علاج کے سلسلے میں اُن کی ملاقات ڈاکٹر ہیمانی سے ہوئی جہاں اُن کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی جس کے بعد میرے بھائی اور ڈاکٹر ہیمانی نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔‘

اُنہوں نے بتایا کہ ’چونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے دُنیا بھر سمیت بھارت میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہے تو اسی وجہ سے پربھو دیوا نے چند عزیز و اقارب کی موجودگی میں ڈاکٹر ہیمانی سے شادی کی۔‘

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ہیمانی نے شادی کے بعد صرف دو مرتبہ ہی اپنے شوہر کے اہلخانہ سے ملاقات کی ہے، پہلی بار جولائی اور دوسری ملاقات اگست میں کی تھی۔

واضح رہے کہ پربھو دیوا ناصرف ایک مشہور کوریوگرافر ہیں بلکہ وہ ایک وہ ایک اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی ہیں جبکہ 47 سالہ پربھو دیوا کی ڈاکٹر ہیمانی سے دوسری شادی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں