معرو ف گلوکار اور کامیڈین کی حادثے میں دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں

163

تفصیلات کے مطابق علی گل پیر نے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں انہوں نے حادثے کی وجہ بتائے بغیر لکھا کہ ایک حادثے کی وجہ میری ران کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور وہ گزشتہ کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

گیت ” وڈیرے کا بیٹا “ سے شہرت پانے والے علی گل پیر نے ایکسرے کی تصویر شیئر کی جس میں ان کی ایک ران کی ہڈی ٹوٹی نظر آرہی ہے جس پر انہوں نے اپنا روایتی انداز اپناتے ہوئے خود کو آئرن مین قرار دیا۔دوسری جانب انہوں نے ایک ایسی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ ہسپتال کے عملے کی مدد سے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کامیڈین نے ایک اور انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ انشا اللہ اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد گھر جا رہا ہوں جہاں میں زیادہ وقت بستر پر گزاروں گا، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ میں خود کو دو ماہ تک مصروف رکھنے کے لئے کیا کروں؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں