مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے اکتوبر میں خاتون سمیت 23 کشمیریوں کو شہید کیا

113

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ خاتون سمیت 23 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

قابض بھارتی فوج نے اکتوبر میں مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ قابض فوج نے 23 کشمیریوں کو شہید کیا جس میں سے تین نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔

قابض فورسز نے گولیوں، پیلٹ اور آنسو گیس کی شیلنگ میں 42 کشمیریوں کو زخمی کیا اور 94 کشمیریوں کو گرفتار کیا۔

اس دوران بھارتی فوج نے 365 محاصرے اور نام نہاد سرچ آپریشن کر کے مختلف گھروں کی تلاشی بھی لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں