ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جا رہا ہے 157

ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جا رہا ہے، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 1965کی جنگ میں فضاؤں میں مکمل حکمرانی قائم کی۔

1965 میں بھارت نے پاکستان پر جارحیت مسلط کی تو پاکستانی شاہینوں نے دشمن کے غرور کو نیست و نابود کر دیا، ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر اندر بھارت کے 5 ہنٹر طیاروں کا شکار کر کے عالمی تاریخ میں اپنا نام رقم کرایا، ان میں سے 4 طیارے 30 سیکنڈ کے اندر مار گرائے۔

1965 کی جنگ میں دنیا کی عسکری تاریخ میں نیا باب رقم کرنے والے ایم ایم عالم نے اپنی جرت مندانہ صلاحیتوں سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ پاک فضائیہ کے اس سپوت کو غیر معمولی جنگی ہوائی مہارتوں کی بنا پر فالکن اور لٹل ڈریگن جیسے القابات سے نوازا گیا۔

ایم ایم عالم نے اپنی زندگی میں واضح کیا کہ پاکستان کی فضائی صلاحیت بھارت پر حاوی ہے، جنگی طیارے ایف 86 سے ناممکن کو ممکن بنانے والے ایم ایم عالم کو وطن عزیز کے تیسرے بڑے فوجی اعزاز ’ستارہ جرات‘ سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں